اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کے بیان پر شیریں مزاری کا نام فوری ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی اور شیریں مزاری اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔
نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے عدالت میں بتایا کہ شیریں مزاری 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں ملزمہ نہیں ہیں اس لئیے نیب نے مارچ میں ہی شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کردی تھی۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بولے کہ ہم نے بھی 27 مارچ کو وزیر اعظم کو خط لکھ کر اطلاع دے دی تھی کہ شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکال دیں۔
جس پر جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دئیے کہ کابینہ کے پاس اور کام بہت ہیں یہ کام ہم کر دیتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نےشیریں مزاری کا نام فوری ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔