بھٹو کو غیر شفاف عدالتی کارروائی کے ذریعے پھانسی کی سزا سنائی گئی : وزیر اعظم شہبازشریف

بھٹو کو غیر شفاف عدالتی کارروائی کے ذریعے پھانسی کی سزا سنائی گئی : وزیر اعظم شہبازشریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 4 اپریل 1979 کو وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو ایک غیرشفاف عدالتی کارروائی کے ذریعے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

انہوں نے ایکس اکاؤنٹ پر  کہا ہے کہ چوالیس سال بعد سپریم کورٹ نے اس تاریخی غلطی کا ازالہ کیا لیکن ذوالفقار علی بھٹو کے اہل خانہ اور کارکنوں کے لئے اس ناقابل تلافی نقصان کا ازالہ محض آنسو اور نہ ختم ہونے والا افسوس ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  ہم ذوالفقارعلی بھٹو کی ملک وقوم کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور تمام وابستگان کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں۔
 

مصنف کے بارے میں