پشاور : سینئر صحافی اور ڈان نیوز کے بیورو چیف علی اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 دن پہلے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پوری کابینہ کو لے کر کور کمانڈر پشاور کے پاس گئے تھے اور ادھر ہی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عوام کو دھوکا دینے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں ۔ کے پی کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ منتخب کابینہ کا اجلاس کور کمانڈر ہاؤس میں ہوا۔
رات کے اندھیرے میں خیبر پختونخوا کی کابینہ کہا جاتی ہے؟ جانیئے پروگرام تقبل میں عباس شبیر کے ساتھ! pic.twitter.com/41vvJwb86E
— Ali Akbar (@AliGunjai) April 2, 2024
انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ پروگرام میں موجود مینا خان آفریدی بھی رات کے اندھیرے میں کور کمانڈر ہاؤس میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں موجود تھے۔ ایک طرف پی ٹی آئی والے یہ بیانیہ بنا رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمارے خلاف دھاندلی کی ہے دوسری طرف کورکمانڈر ہاؤس میں کابینہ اجلاس بلاکر صوبے کی ترجیحات کا تعین کیا جا رہا ہے۔