فیصلے سے آئین اور جمہوریت کی جیت ہوئی ، کل جشن منائیں گے : عمران خان 

11:28 PM, 4 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ آج آئین کی حفاظت ہوئی ہے ۔ حقیقی آزادی کا راستہ صرف انصاف سے ہی آتا ہے۔ کل اس فیصلے کی خوشی میں جشن منائیں گے۔ 

سوشل میڈیا پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے دیے گئے فیصلے کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آج کا فیصلہ پاکستان، آئین، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کی جیت ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آئین واضح ہے کہ نوے دن میں انتخابات ہوں گے اور اسی تناظر میں ہم نے اپنی دو اسمبلیاں تحلیل کی تھیں۔

انھوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم فیصلہ نہیں مانتے اور عدلیہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی حفاظت قوم نے کرنی ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

عمران خان نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عدلیہ پر حملوں اور عدلیہ مخالفت کی ایک پرانی تاریخ رہی ہے۔

مزیدخبریں