اسلام آباد : حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبرز دینے پر ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 6 رکنی بنچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے لکھا ازخود نوٹس کی کارروائی کا اختیار صرف چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 6 رکنی بنچ نےفیصلے میں کہا گیاہے کہ میڈیکل کے طلباء کو 20 اضافی نمبرز کے کیس میں بنچز کی تشکیل پر حکم جاری کرکے ازخود کارروائی کا اختیار استعمال کیا گیا۔سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کا اختیار استعمال کرکے پانچ رکنی بنچ کے حکم کی خلاف ورزی کی ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ازخود نوٹس کی کارروائی کا اختیار صرف چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہے۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے جاری سرکلر میں درست وضاحت کی گئی تھی۔سرکلر کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے احکامات کا ازخود نوٹس کیسز پر اطلاق نہیں ہوتا۔