لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تینوں ججز کے خلاف ریفرنس بھیجے۔ انہوں نے آئین کو ری رائٹ کردیا۔ چیف جسٹس خود ہی چیف الیکشن کمشنر بن گئے، خود ہی وزیر اعظم بن گئے ، خود ہی وزیر داخلہ و دفاع بن گئے۔ لاڈلے کو تحفظ دینے کیلئے چیف جسٹس ملک تباہ کرنے پر تل گئے ہیں۔
لندن میں نیوز کانفرنس کرتے نواز شریف نے کہا کہ آمروں اور ڈکیٹیٹر کے لیے نظریہ ضرورت ایجاد کرلیا جاتا ہے ۔ ایک شخص کو اقتدار میں لانے کے لیے جتن ہورہے ہیں ۔ کہا جارہا ہے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں 70 سالوں بار بار یہی تماشا ہورہا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ جیسے یہ فیصلہ کہتے ہیں یہ فیصلہ نہیں ہے یہ ون مین شو ہے۔ ایک لاڈلے کے عشق میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔یہ فیصلہ نہیں ،ون مین شو ہے۔ ریاست کو مفلوج کرکے ایک آدمی کے لیے سب کچھ کردیا جائے۔
نواز شریف نے کہا کہ 3 ججز کا فیصلہ ان کی چارج شیٹ کا درجہ رکھتا ہے۔ان ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکرنا چاہیے۔آج کا فیصلہ ان ججز کیخلاف چارج شیٹ ہے۔زندہ رہنا ہے تو پارلیمنٹ کو مزاحمت کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ان ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنا چاہیے ۔ اس طرح کے کرپٹ ججز کا تحفظ کرینگے تو پاکستان کا کیا ہوگا۔ ادارہ جب ایک کرپٹ جج کا تحفظ کرے گا تو اس کی ساکھ نہیں رہے گی۔