کسی سے وعدہ پورا کرنے کیلئے پرویز الہٰی کو حکومت دی گئی ، چند ججز حکومت کا فیصلہ نہیں کرسکتے: بلاول بھٹو 

کسی سے وعدہ پورا کرنے کیلئے پرویز الہٰی کو حکومت دی گئی ، چند ججز حکومت کا فیصلہ نہیں کرسکتے: بلاول بھٹو 
سورس: File

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے چند   ججز حکومت کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔اگر کوئی بدنیتی نہیں تو لارجر بینچ کیوں نہیں بناتے؟چیف جسٹس پاکستان کو بچالیں۔اگر ملک کو آئینی بحران سے نہ نکالا گیا تو آگے خطرناک موڑ ہوگا ۔

،وزیر خارجہ بلاول بھٹو  نے  ذوالفقار علی بھٹو کی برسی  پر تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ تحت لاہور کی لڑائی  پورے پاکستان،وفاق اور معیشت کو لے ڈوبے گی۔ اب تحت لاہور کا سوال ہے،یہاں تو اور ہی قانون ہے۔ کسی سے وعدہ پورا کرنےکیلئے پرویز الٰہی کو حکومت دلوائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ لارجر بینچ الیکشن کا فیصلہ سنائے   تو کل ہی الیکشن کیلئے تیار ہیں۔اسی چیف جسٹس اور یہی ججز کے لارجر بینچ کا فیصلہ ماننے کیلئے تیار ہیں۔سپریم کورٹ کو سپریم کورٹ سے ہی کون بچائے گا؟معمولی ججز سیاسی لیڈر کو سزائے موت سنا دیتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں