تین ججز نے آج عاشقان عمران میں نام لکھوالیا : مولانا اسعد محمود 

تین ججز نے آج عاشقان عمران میں نام لکھوالیا : مولانا اسعد محمود 
سورس: File

اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے غیرآئینی فیصلہ دے کر تین ججوں نے عاشقان عمران میں اپنانا لکھوا لیا ہے۔ 

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے مولانا اسعد محمود نے کہا کہ ان ججز نے خود کو آج عاشقان عمران اور عاشقان تحریک انصاف ثابت کردیا ہے ان کو الیکشن کی تاریخ اور پروسیجر دینے کا کوئی اختیار نہیں کیونکہ یہ انکی ڈومین ہی نہیں ہے۔

مولانا اسعد محمود نے کہا کہ ہم اس جوڈیشل مارشل لا کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہیں ہم کسی صورت اس جوڈیشل مارشل لا کو تسلیم نہیں کرتے ۔ آج کا فیصلہ کسی سیاسی جماعت کو قبول نہیں ہے۔ 

مصنف کے بارے میں