چکوال : سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجف حمید پر خلاف ضابطہ ترقی اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن نے ڈپٹی کمشنر چکوال اور راولپنڈی سے نجف حمید کے نام پر موجود جائیدادوں کی تفصیل طلب کر لی ہے۔
واضح رہے کہ 16 فروری کو سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل فیض حمید کے بھائی نائب تحصیل دار نجف حمید کو مس کنڈکٹ کے الزام میں معطل کر دیا گیا تھا۔