اسلام آباد : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں سو بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے ایک فیصد اضافے کے بعد ملک میں شرح سود 21 فیصد ہو گئی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کا اعلان زری پالیسی کے اجلاس کے بعد منگل کے روز کیا گیا۔