اسلام آباد: الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس کے وقت میں تیسر ی بار تبدیلی کردی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شام اب دوپہر اڑھائی بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس میں الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ آج کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا تھا لیکن سپریم کورٹ کا انتخابات سے متعلق فیصلہ آنے کے بعد اس کا وقت تبدیل کرکے شام 4 بجے کردیا گیا اور اب اس میں تیسری بار تبدیلی کی گئی ہے ۔