ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کردیا گیا ہے جس کے بعد چڑیا کی جگہ کتے نے لے لی ہے ۔
ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد سے اس میں بڑی تبدیلیاں کی جاررہی ہیں اور اب اسکا لوگو بھی تبیل کردیا گیا ہے ،اب سے صارفین کو نیلے رنگ کی چڑیا کی جگہ ،ڈوج، یعنی کتا نظر آیا کرے گا۔
یہ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی تاریخ میں سب سے بڑی تبدیلی ہے، ایلون مسک نے ٹوئٹر کے لوگو کی نیلی چڑیا کی چھٹی کروا کر صارفین کو ایک اور بڑا سرپرائز دیا ہے۔ صارفین کو ٹوئٹر کے ویب پیج پر جانے سے نیلی چڑیا کی جگہ کتے کی تصویر نظر آ رہی ہے۔
تاہم ابھی یہ تبدیلی صرف ویب پیج پر ہی کی گئی ہے اور ٹوئٹر ایپ پر ابھی بھی نیلی چڑیا والا لوگو ہی نظر آ رہا ہے۔ ہوم بٹن کے طور پر نظر آنے والی ٹوئٹر کی نیلی چڑیا کی بجائے اب صارفین کو کتے کی تصویر نظر آ رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ پیج ری فریش کرنے پر آنے والی چڑیا کی جگہ بھی کتے نے لے لی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک نے لکھا کہ اپنے وعدے کے مطابق میں نے لوگو تبدیل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر کو خریدنے سے پہلے ایک صارف نے انہیں کہا تھا کہ ٹوئٹر کو خرید کر اس کے نیلے رنگ والی چڑیا والے لوگو کو ڈوج سے بدل دیں۔