اسلام آباد:رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی نے تاحال عہد ہ نہیں چھوڑا ۔
وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا، حکومت نے گریڈ 22 کے سینئر افسر عشرت علی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے عشرت علی کو تاحال چارج چھوڑنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے عشرت علی کو ستمبر 2022ء میں بطور رجسٹرار سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا تھا، حکومت نے ڈیپوٹیشن پرعشرت علی کی خدمات سپریم کورٹ کے حوالے کی تھیں۔