لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی تینوں مقدمات عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کردی

11:28 AM, 4 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : انسداد  دہشت گردی  عدالت نے عمران خان کی تینوں مقدمات عبوری ضمانت  میں  13 اپریل تک توسیع کردی ۔

لاہور  کی انسدادِ دہشت گردی عدالت  میں الیکشن کمیشن کےفیصلےکےخلاف احتجاج کرنےپرعمران خان کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،  جج راجہ جوادعباس نے کیس کی سماعت  کی  ،عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ اور پراسیکوٹر عدنان علی عدالت میں  پیش ہوئے ، وکیل نعیم پنجوتھہ نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر  کی جس پر  جج  نے ریمارکس دیئے کہ   حاضری سے استثنیٰ کی  بہت زیادہ درخواستیں آگئی ہیں ۔

عمران خان کے وکیل علی بخاری نے کہا  اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہے،   جج  نے  ریمارکس  دیئے تو پھر 6 اپریل کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں بھی عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت رکھ لیں؟ اپنے کیریئر میں آج تک میں نے ایسی عدالت نہیں چلائی جیسے آپ کی وجہ سے چلانی پڑ ی ہے ،آج عدالت واقعی عدالت لگ رہی ہے کیونکہ غیرمتعلقہ لوگ عدالت میں موجود نہیں، 

 انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس  کا کہنا تھا کہ میری عدالت میں 700 ملزمان کے کیس کی سماعت بھی ہو چکی ہے ،  آیندہ عدالت میں صرف متعلقہ افراد کو آنے کی اجازت دی جائے گی۔

 کیس کی سماعت  کے دوران   آدھے گھنٹے  کے وقفے کے بعد عدالت نے عمران خان کو 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا ،عمران خان ذاتی سیکورٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے  عمران خان کی تینوں مقدمات عبوری ضمانت  میں  13 اپریل تک توسیع کردی ۔


خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ سنگجانی میں دہشتگردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج ہے۔ 

مزیدخبریں