شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، وزیر اطلاعات سندھ

11:21 AM, 4 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ  قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت  پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔

وزیر اطلاعات سندھشرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ  شہید بھٹو کا خاندان اور پوری قوم آج دن تک عظیم قائد کے عدالتی قتل پر انصاف کے منتظر ہیں ، کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کا  قصور یہ تھا کہ انہوں نے ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی ؟  آخر عدلیہ کیوں  نہیں سابق صدر آصف علی زرداری  کے ریفرنس کی سنوائی کرتی ؟  کیا عدلیہ کے پاس شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لئے وقت نہیں ؟ 

 انہوں نے مزید کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا ، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں