کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔
وزیر اطلاعات سندھشرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو کا خاندان اور پوری قوم آج دن تک عظیم قائد کے عدالتی قتل پر انصاف کے منتظر ہیں ، کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی ؟ آخر عدلیہ کیوں نہیں سابق صدر آصف علی زرداری کے ریفرنس کی سنوائی کرتی ؟ کیا عدلیہ کے پاس شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لئے وقت نہیں ؟
انہوں نے مزید کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا ، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو سلام پیش کرتے ہیں ۔