کراچی :اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔مارکیٹ توقعات کے مطابق شرح سود میں مزید 2 سے 3 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
اسٹیٹ بینک کا موجودہ پالیسی ریٹ 20 فیصد ہے۔اس سے قبل 9 رکنی کمیٹی نے اپنے آخری اجلاس میں شرح سود کو 3 فیصد بڑھایا تھا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کا فیصلہ پریس ریلیز کے ذریعے جاری کیا جائے گا ۔