ایک آدمی نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کو ایسے نہیں ڈرایا جتنا وہ آج مجھ سے خوفزدہ ہیں ،عمران خان

10:22 AM, 4 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک آدمی نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کو ایسے نہیں ڈرایا جتنا وہ آج مجھ سے  خوفزدہ ہیں .

غیر ملکی جریدے   ٹائمز میگزین کو انٹرویو  میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان  نے دعویٰ کیا کہ  یہ لوگ پریشان ہیں کہ مجھے کیسے باہر رکھا جائے، کیونکہ عوام مجھے واپس لانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ  جن لوگوں نے مجھے مارنے کی کوشش کی  وہ اب بھی اقتدار میں بیٹھے ہیں۔یہ لوگ گھبرائے ہوئے ہیں،اگر میں واپس آیا تو ان کا احتساب کیا جائےگا،

عمران خان کا کہنا تھا کہ  اگر سابق آرمی چیف کرپشن کو بڑا مسئلہ سمجھتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔ہم تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہے  ہیں ۔ ملک میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے  ہی آئے گا۔انتخابات سے ہی معاشی بحالی کا سفر شروع ہوگا۔

مزیدخبریں