امریکی سیاسی تاریخ کا بڑا کیس ،ڈونلڈ ٹرمپ   آج عدالت میں پیش ہونگے

09:49 AM, 4 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن :امریکی سیاسی تاریخ  کے  بڑا کیس  میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ    آج عدالت میں پیش ہونگے ۔

امریکہ کے سابق صدر آج عدالت میں پیش ہو کر فردجرم کی کارروائی کا سامنا کرینگے۔ذرائع  کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عدالت میں پیشی کے لیے فلوریڈا سے نیویارک پہنچ گئے ہیں ، ٹرمپ کو اداکار ہ اسٹورمی  ڈینیئل کو رقم کی ادائیگی پر مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے ۔ٹرمپ کے حامیوں کے ممکنہ مظاہروں پر عدالت کے قریب سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔  

واضح رہے کہ امریکا میں اگلے برس صدارتی الیکشن ہورہے ہیں اور سابق صدر ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ اگر ان پر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تب بھی وہ 2024ء کے انتخابات کے لیے اپنی مہم جاری رکھیں گے اور امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کو کرمنل چارجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

مزیدخبریں