پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کے انتخابات التوا کا کیس ،محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا  

08:49 AM, 4 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پنجاب اور  خیبرپختونخوا  کے  انتخابات التوا کا کیس  کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا  ۔

  سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے التواکے کیس  کی سماعت مکمل  ہونے پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا گیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے،کہ کومت کو یہ اعتماد کیسے ہے کہ 8اکتوبر کو حالات ٹھیک ہو جائیں گے؟وفاقی حکومت نے ایسا کوئی مواد نہیں دیا جس پر الیکشن ملتوی ہوسکیں ۔ انتخابات کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔

 قوم کی خاطرسیاسی جماعتیں انتخابات پرمل بیٹھیں، سیاسی ڈائیلاگ نہیں ہوتےتوآئینی مشینری موجود ہے ،قانون کسی کو الیکشن ملتوی کرنےکا اختیار نہیں دیتا،عدالت ہی الیکشن کی تاریخ آگے بڑھا سکتی ہے ،الیکشن میں ڈیوٹی کے لیے جنگجو فوجی نہیں چاہئیں۔

،بائیکاٹ کے باعث اتحادی جماعتوں کے وکلاء کو نہیں سن سکتے ،،فل کورٹ کو بعد میں دیکھ لیں گے ،استدعا مسترد نہیں کی تھی ،سکیورٹی معاملات پر سیکرٹری دفاع  سے  آج  تفصیلات  طلب کی گئی ہیں  ۔

مزیدخبریں