اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ عمران خان اس دفعہ ایک خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرہا ہے،یہ معاملہ تحریک عدم اعتماد کا نہیں رہا ،ملکی سلامتی کا ہے ۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس خط کے بارے میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے ممبران یہ کہہ چکے ہیں کہ اس میں بیرونی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے۔،عمران خان ہر دن سکیورٹی کمیٹی کے عسکری ممبران کے بارے میں کہتا ہے کہ وہ میری طرف سے مطمئن ہوگئے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ لہذا جو اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی کے عسکری ممبران تھے وہ اس کی وضاحت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں ۔ اب یہ معاملہ عمران خان یا متحدہ اپوزیشن کا نہیں ہے ۔ اب یہ معاملہ پاکستان کا ہے لہذا اس طرح کے حساس نوعیت کے معاملات میں تاخیر بھی ملک کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔