اسلام آباد: آئی ایم ایف پاکستان کی سپورٹ جاری رکھے گا ۔ پاکستان میں جب نئی حکومت بن جائیگی تو اس کے ساتھ پالیسیوں پر بات کی جائے گی۔ آئی ایم ایف کے اندر پروگرام معطل ہونے کا کوئی تصور نہیں ۔
پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئیز کی نیو نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو فروغ دینے پر مذاکرات کرینگے۔ نئی بننے والی حکومت سے آئی ایم ایف پروگرام کے بارے استفسار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اندر پروگرام معطل ہونے کا کوئی تصور نہیں ،پاکستان میں نئی حکومت کی ترجیحات اور اصلاحات کے مطابق تعاون کریں گے، نئی حکومت کے ساتھ بات چیت کے بعد پروگرام تشکیل دیں گے۔
آئی ایم ایف اعلامیہ میں بھی کہا گیا ہے پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ پالیسی مرتب کریں گے، نئی حکومت کے ساتھ مائیکرو اکنامک پالیسیز مرتب کریں گے۔