اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بعد ترجمان مسلم لیگ ن نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر سے عسکری قیادت سے متعلق عمران خان کے جھوٹ پر وضاحت جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران صاحب آئین کی پیٹھ میں خنجر گھونپ کر اور آئین شکنی کے جرم کا ارتکاب کرکے نام نہاد عالمی سازش کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہا ہے۔
عالمی اور ملکی سطح پر عسکری قیادت کو اس مراسلے کی تصدیق کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کو جواب دینا ہوگا، ریکارڈ ہے تو اسے سامنے لایا جائے۔ تحقیات اور کسی قانونی عمل کے بغیر 197 ارکان قومی اسمبلی کو غدار قرار کیوں دیا گیا؟ جواب دیا جائے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 4, 2022
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نیشنل سکیورٹی کونسل میں شامل عسکری قیادت سے متعلق عمران خان کے جھوٹ پر وضاحت جاری کریں
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عالمی اور ملکی سطح پر عسکری قیادت کو اس مراسلے کی تصدیق کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کو جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ریکارڈ ہے تو اسے سامنے لایا جائے۔ تحقیقات اور کسی قانونی عمل کے بغیر 197 ارکان قومی اسمبلی کو غدار قرار کیوں دیا گیا؟ جواب دیا جائے۔