ایران نے جوہری مذاکرات سے متعلق امریکہ کو خبردار کر دیا 

06:10 PM, 4 Apr, 2022

تہران :ایران کا کہنا ہے کہ جوہری مذاکرات میں تعطل کا ذمہ دار امریکا ہے، امریکا کو عمل کرتے ہوئے کوئی سیاسی فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ سن 2015 کی جوہری ڈیل کو بحال کیا جا سکے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پریس کانفرنس میں جوہری ڈیل کی بحالی میں پیدا تعطل کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکا کو عمل کرتے ہوئے کوئی سیاسی فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ سن 2015 کی جوہری ڈیل کو بحال کیا جا سکے۔ سعید خطیب نے مزید کہا کہ ،ایران ہمیشہ کے لیے امریکی فیصلے کے انتظار میں بیٹھا نہیں رہے گا۔

مزیدخبریں