عبدالعلیم خان نے تحریک انصاف اور عثمان بزدار کی کرپشن کے پول کھول دئیے 

05:33 PM, 4 Apr, 2022

لاہور:عبد العلیم خان نے تحریک انصاف ،عمران خان سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا قوم کو بتائیں کہ پنجاب میں فرح کا کردار کیا تھا،پنجاب میں کون سی ایسی بڑی سیٹ ہے جس پرپیسےنہ لئے جاتےہوں،عثمان بزدار کےدور میں پیسے دے کر ڈپٹی کمشنربنتےتھے۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما علیم خان نے نیو ز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان کی ترقی کیلئے پی ٹی آئی میں آئے تھے،لیکن یہاں تین تین کروڑ روپے میں ڈپٹی کمشنر لگائے جا رہے ہیں ،ہم بھی جذبے کے تحت پی ٹی آئی میں آئے تھےمگر ہمارے ساتھ کیا کیا؟انہوں نے کہا اگر سمجھوتے کرنے تھے تو اتنی بڑی تحریک چلانے کی ضرورت کیا تھی۔

علیم خان نے کہا پنجاب میں مجھےسب سے زیادہ ٹارگٹ بنایا گیا،ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹا،آپ  کے پاس اکثریت نہیں ہے اور آپ عالمی سازش کا الزام لگا رہے ہیں ،آپ کی منتیں کی تھیں،پرویزالٰہی سے گجرات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلیں،اس وقت آپ نے میری بات نہیں مانی تھی،پرویزالٰہی کی 5 سیٹیں ہیں جس میں 2 آپ کو ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

عبد العلیم خان نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا جب آپ اپوزیشن میں تھے تو کیا غیر ملکی سفیروں سے نہیں ملتے تھے؟کیا آج میں قوم کو بتاؤ کہ آپ پرویز الہی کے متعلق کیا کہتے تھے؟میری تصاویر لگا کر کہہ رہے ہیں امریکی سفیر سے ملتا ہے،میری تصاویر لگا کر لوگوں کو کہہ رہے ہیں امریکی سفیر کو ملا ہوں،انہوں نے کہا آپ کے گھر میں امریکی سفیر سے ملاتھا،تو کیا آپ بھی غدار ہیں۔

علیم خان نے کہا یہ نہیں ہو سکتا کہ جب تک آپ جیت رہے ہوں تو میچ چلتا رہے،کل آپ کے نمبر پورے نہیں تھے، 199 ارکان آپ کے خلاف تھے ،عمران خان امریکی،برطانوی سفیروں سمیت بہت سے ممالک کوسفیروں کو ملے۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا قوم نے دیکھا آپ کے پاس نمبر پورے نہیں تھے، آپ جس طرح اپنوں کیخلاف باتیں کرتے تھے میرے پاس میسج ہیں ،میں وہ مسیج قوم کے سامنے لاؤں گا جو آپ نے مجھے عثمان بزدار کے بارے میں لکھا تھا،جو کچھ میں آپ کے بارے میں جانتا ہوں، کوئی نہیں جانتا،انہوں نے کہاآپ لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ،آپ کو شرم آنی چاہئے،اپنے مخلص ساتھی کو جیل میں ڈال دیا۔

مزیدخبریں