اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نگران وزیر اعظم کے لیے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام تجویز کردیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے ٹویٹ میں بتایا کہ صدر مملکت کے خط کے جواب میں تحریک انصاف کور کمیٹی سے مشورے اور منظوری کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے تجویز کیا۔
صدر مملکت کے خط کے جواب میں تحریک انصاف کور کمیٹی سے مشورے اور منظوری کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے تجویز کیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 4, 2022
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھا تھا اور نگران وزیراعظم کے لیے تین تین نام مانگے تھے ۔
شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کے خط کا جواب دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ آئین شکن کی طرف سے لکھے کسی خط کا جواب نہیں دوں گا۔