یوٹیوب نے نامور دینی سکالر ڈاکٹر اسرار کا یوٹیوب چینل بند کر دیا

یوٹیوب نے نامور دینی سکالر ڈاکٹر اسرار کا یوٹیوب چینل بند کر دیا

لاہور: یوٹیوب نے یہود مخالف لیکچرز کو بنیاد بناتے ہوئے نامور دینی سکالر ڈاکٹر اسرار کا یوٹیوب چینل بند کر دیا ۔

یوٹیوب چینل پر ڈاکٹر اسرار کے سبسکرائبرز کی تعداد 30 لاکھ کے قریب ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اُن کے لیکچرز کی ویڈیو کو بڑی تعداد میں دیکھا اور سنا جاتا ہے ۔

یوٹیوب نے ڈاکٹر اسرار کے حوالے سے اخبار جیوش کرونیکل میں شائع ہونے والی رپورٹس کے بعد اُن کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ۔

رپورٹس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ ٹیکساس میں یہودی عبادت خانے کو یرغمال بنانے والا برطانوی نژاد پاکستانی ملک فیصل اکرام ڈاکٹر اسرار کے لیکچرز سے متاثر تھا ۔

ان حالات میں یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر اسرار کے دو چینلز کو نفرت انگیز اور تشدد سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا ہے ۔

ڈاکٹر اسرار کے چاہنے والوں نے یوٹیوب کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب عظیم اسکالر ہیں جنہوں نے کبھی تشدد کی تبلیغ نہیں کی ، وہ ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو تعلیم کے حصول کی ترغیب دیتے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں