لاہور: ملک بھر میں زکوۃ کٹوتی کی وجہ سے آج تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے اور اس ضمن میں اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے رواں ہجری سال زکوۃ کا نصاب 88 ہزار 927 روپے مقرر کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سیونگ، نفع نقصان، دیگر منافع دینے والے کھاتوں سے آج زکوۃ کٹوتی کی جائے گی جبکہ نصاب سے کم رقم والے کھاتوں سے زکوۃ کی کٹوتی نہیں ہو گی تاہم بینک آج عوامی لین دین کے لئے بند رہیں گے۔