لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے مریم نواز شریف بیک ڈور پر این آر کی بھیک اور ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کرتی ہیں لیکن انکار ہو جانے پر پھر سے ڈرامہ شروع ہو جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’کل شام این آر او کے ایک اور قاصد کو جواب دیدیا گیا۔ اور اب آپ دیکھیں گے سائیلنٹ موڈ والی باجی کا ٹوئٹر واپس آن ہو جائے گا۔ بیک ڈور پر این آر او کی بھیک اور ہر طرح کے تعاون کی پیشکش لیکن انکار ہو جانے پر پھر سے ڈرامہ شروع۔ باجی یہ داستان اب پرانی ہوئی۔ کوئی نیا مکر نیا فریب؟‘
کل شام NRO کے ایک اور قاصد کو جواب دے دیا گیا۔ اور اب آپ دیکھیں گے سائیلنٹ موڈ والی باجی کا ٹوئیٹر واپس آن ہو جائے گا۔ بیک ڈور پر NRO کی بھیک اور ہر طرح کے تعاون کی پیشکش لیکن انکار ہو جانے پر پھر سے ڈرامہ شروع۔باجی یہ داستان اب پرانی ہوئی۔ کوئی نیا مکر نیا فریب؟
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 4, 2021
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ان سے کہا کس نے ہے نام کو؟ اگر یہ مجھے زبردستی باہر بھجوانے کیلئے ڈرامہ رچانا چاہ رہے ہیں تو ایک بار پھر کان کھول کر سن لیں، ناصرف یہ کہ میں کہیں نہیں جا رہی بلکہ اس جعلی اور ووٹ چور وزیراعظم جس کو میں مانتی ہی نہیں، اس سے کسی قسم کی درخواست کرنے کا سوچنا بھی گناہ ہے۔‘
ان سے کہا کس نے ہے نام نکالنے کو؟ اگر یہ مجھے زبردستی باہر بھجوانے کے لئے ڈرامہ رچانا چاہ رہے ہیں تو ایک بار پھر کان کھول کر سن لیں، نا صرف یہ کہ میں کہیں نہیں جا رہی بلکہ اس جعلی اور ووٹ چور وزیر اعظم جس کو میں مانتی ہی نہیں، اس سے کسی قسم کی درخواست کرنے کا سوچنا بھی گناہ ہے۔ https://t.co/lsLPQdwXyz
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 4, 2021
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’اپنی ای سی ایل اور اپنی اجازت اپنے پاس ہی رکھیں بلکہ محفوظ رکھیں کیونکہ بہت جلد آپ کو خود اس کی ضرورت پڑنے والی ہے اور آپ کے تو جرائم بھی اصل ہیں۔‘
اپنی ECL اور اپنی اجازت اپنے پاس ہی رکھیں بلکہ محفوظ رکھیں کیونکہ بہت جلد آپ کو خود اس کی ضرورت پڑنے والی ہے اور آپ کے تو جرائم بھی اصل ہیں۔ https://t.co/lsLPQdwXyz
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 4, 2021
انہوں نے مزید کہا ’تصحیح: اپنی جعلی ای سی ایل اور جعلی اجازت، ووٹ چوروں کی کسی کی نظر میں بھی نا کوئی حیثیت ہے نا اتھارٹی۔‘
تصحیح: اپنی جعلی ECL اور جعلی اجازت۔ ووٹ چوروں کی کسی کی نظر میں بھی نا کوئی حیثیت ہے نا اتھارٹی۔ https://t.co/9gvzSwytf6
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 4, 2021