حیدر علی کیریبین پریمیر لیگ میں شرکت کریں گے

07:54 PM, 4 Apr, 2021

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز اور حیدر علی کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں بھی شرکت کریں گے جو رواں سال اگست میں کھیلی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستانی جارح مزاج بیٹسمین کی خدمات جمیکا تلاواز نے 70 ہزار امریکی ڈالرز کے عوض حاصل کیں جبکہ بونس کی رقم شامل کرنے سے انہیں ایک لاکھ 10 ہزار ڈالرز تک بھی مل سکتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ جمیکا تلاواز کی ٹیم 2013ءاور 2016ءمیں 2 بار سی پی ایل چیمپین بن چکی ہے جبکہ مجوزہ شیڈول کے مطابق رواں سال کیریبین پریمیر لیگ کے مقابلے 18اگست سے 10ستمبر تک ہوں گے۔
واضح رہے کہ حیدر علی اس وقت قومی سکواڈ کا حصہ بھی ہیں جو دورہ افریقہ پر موجود ہے تاہم کسی وجہ سے وہ میزبان ٹیم کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے جبکہ دوسرے میچ کے دوران بھی وہ بنچ پر ہی بیٹھے ہیں۔ 

مزیدخبریں