پاکستان نے برطانیہ کو سفری پابندی والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا

06:50 PM, 4 Apr, 2021

اسلام آباد: پاکستان نے برطانیہ کو سفری پابندی والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے برطانیہ کو سفری پابندی والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا، حکومت کی نئی ہدایت کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے باعث برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کی مشکلات ختم ہوجائیں گی۔
سی اے اے کی جانب سے جاری کردی نوٹیفیکیشن کے مطابق برطانیہ کو پابندی والے ملکوں کی فہرست سی کیٹگری سے نکال کر کیٹگری بی میں شامل کردیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے بین الاقوامی پروازوں اور چارٹرڈ فلائٹس کیلئے نئی ایس او پیز جاری کرنے کیساتھ ساتھ کیٹگری سی میں شامل ملکوں کی نئی فہرست بھی جاری کی ہے جس میں شامل ممالک کے مسافر پاکستان کاسفر نہیں کرسکتے۔
سی اے اے کی جانب سے کیٹگری سی میں جنوبی افریقا،کولمبیا، زمبابوے، گھانا سمیت 22 ملکوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی ایس او پیز 6 تا 20 اپریل تک قابل عمل ہوں گی۔

مزیدخبریں