امریکا 10 کروڑ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا

03:00 PM, 4 Apr, 2021

واشنگٹن: امریکا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں 10 کروڑ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے پہلے 100 دن میں عالمی وبا کی ویکسین کی 10 کروڑ خوراکیں لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا جو پورا کرلیا گیا ہے۔  تاہم امریکہ کے کچھ علاقوں میں اب بھی وبا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ امریکی صدر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں رہتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔ گزشتہ ہفتے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ  19 اپریل تک 18 سال تک کے 90 فی صد افراد کو ویکسین لگا دی جائے گی ۔

واضح رہے  دنیا بھر میں وبا کے کیسز کی تعداد 13 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ دنیا بھر میں عالمی وبا سے اموت کی تعداد 28 لاکھ سے بڑھ گئی ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں عالمی وبا کے 10 کروڑ 53 لاکھ 856 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شہریوں کو 17 مئی سے تعطیلات بیرون ملک منانے کی اجازت ملنے کا امکان ہے کیونکہ ملک میں عالمی وبا سے اموات میں کمی ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ ویکسین زیادہ افراد کو لگانے کے بعد باہر جانے کی اجازت ملنے کا امکان ہے ۔

اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم 17 مئی کو بیرون ملک سفر کی پابندیوں میں نرمی کرسکتے ہیں ۔ صرف برطانوی شہریوں اور آئرش شہریت رکھنے والوں کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح برطانیہ میں رہائش کے حقوق رکھنے والوں کو بھی برطانیہ میں داخلے کی اجازت ہوگی ۔

بشکریہ:نئی بات

مزیدخبریں