جوہانسبرگ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
آج کے میچ کو پنک ون ڈے میچ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ یہ بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی بیدار کرنے کے لیے کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اسی دن کی مناسبت سے آج کا میچ روایتی ہرے رنگ کی جرسی کے بجائے پنک رنگ کی جرسی میں کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں نے دوسرے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سےشکست دی تھی۔اگر پاکستان کی ٹیم آج کا میچ جیت جاتی ہے تو وہ تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لے گی۔
ٹیمیں
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، دانش عزیز، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث رؤف
جنوبی افریقہ: ٹیمبا بووما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، وایڈن مرکرام، راسی وین ڈر ڈوسین، ہینری کلاسن، ڈیوڈ ملر، اندائل فلکو وایو، کگیسو ربادا، اینرچ نوکیا، لنگی نگیدی، تبریز شمسی