ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کا اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان 

08:25 AM, 4 Apr, 2021

فیصل آباد : آل پاکستان ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن نے کاٹن اور کاٹن یارن کی برآمد پر فوری پابندی عائد نہ کرنے پر جمعرات سے چوک گھنٹہ گھر میں ہڑتالی کیمپ لگانے اور اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق یہ اعلان پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے)میں آل پاکستان ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ 

پی ایچ ایم اے(نارتھ زون) کے چیئرمین میاں فرخ اقبال اورسابق مرکزی چیئرمین چودھری سلامت علی نے کہا کہ اندرون ملک یارن کی شدید قلت کے باوجود فروری میں 13کروڑ20لاکھ ڈالر کا یارن برآمد کیا گیا اور اگر اس سلسلہ کو روکا نہ گیا توبرآمدات مزید کم جس کے بعد فیکٹریاں بند ہونا شروع ہو جائیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کی فوری اہمیت کے پیش نظرحکومت کو آئندہ منگل اور بدھ تک اس سلسلہ میں کاٹن یارن کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنا ہوگی کیونکہ اس سلسلہ میں مزید تاخیرملکی معیشت کیلئے تباہ کن ہوگی۔

مزیدخبریں