کورونا کی تیسری لہر سنگین، 81 افراد جاں بحق،5 ہزار سے زائد  نئے کیس رپورٹ

07:56 AM, 4 Apr, 2021

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے۔ گزشتہ روز بھی کورونا سے 81 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 24 گھنٹے کے دوران مزید 5 ہزار 20 کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد رہی۔

این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران مزید 81 اموات ہوئیں جس سے کورونا سے جاں بحق افرادکی تعداد 14 ہزار 778ہوگئی۔

24گھنٹےکےدوران 55 ہزار 605  کوروناٹیسٹ کیےگئے  جن میں سے 5 ہزار 20 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی۔ مثبت کیسزکی شرح 9.02 فیصدرہی۔ ملک بھرمیں اب تک  ایک کروڑ 4 لاکھ 3 ہزار 335 کوروناٹیسٹ کیےجاچکے ہیں۔

کورونا سےمتاثرہ مریض 6 لاکھ 87 ہزار 908 ہیں۔ ملک بھر میں گزشتہ روز 3367 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 13 ہزار 58 ہوگئی۔ 60 ہزار 72 ایکٹو کیس ہیں جن میں سے 3568 کی حالت تشویشناک ہے۔ 78 تشویشناک مریض گزشتہ روز ہسپتالوں  میں داخل ہوئے۔

 پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیس صوبہ سندھ میں ہیں جہاں 2 لاکھ 66 ہزار 378 مریض ہیں جن میں سے 2 لاکھ 56 ہزار 642 صحت یاب ہوچکے ہیں اور 5 ہزار227 ایکٹو کیس ہیں جبکہ 5 ہزار 509 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 

صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 31  ہزار 73 مریض ہیں جن میں سے 1 لاکھ 93 ہزار985 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، 30 ہزار 516 ایکٹو کیس ہیں اور پنجاب میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6572 ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں 91 ہزار 439  مریض ہیں جن میں سے 78 ہزار290 صحت یاب ہوچکے اور 11 ہزار 399 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 2 ہزار 440 افراد جاں جاں بحق ہوئے۔ صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار 734 کیسز سامنے آچکے جن میں سے 19 ہزار143 صحت یاب ہو چکے، 380 ایکٹو کیس ہیں جبکہ 211 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

 وفاقی دار الحکومت اسلام آباد  میں کورونا کے 60 ہزار 911 مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے 48 ہزار 933 مریض صحت یاب ہوچکے۔ 11 ہزار 399 مریض زیر علاج ہیں۔ 579 افراد جاں بحق ہوچکے۔ 

گلگت بلتستان میں 5 ہزار52 مریض سامنے آئے جن میں سے 4 ہزار 879 صحت یاب ہوئے جبکہ 103 افراد جان سے گئے اور 70 ایکٹو کیسز ہیں۔ 

آزاد کشمیر میں 13ہزار321 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 11 ہزار 186 صحت یاب ہوگئے۔ 1771 ایکٹو کیس ہیں اور 364 افراد جان سے جا چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں