لاس اینجلس:امریکہ کی کیلی فورنیا یونیورسٹی نے ایک تحقیق کے دوران انگور کے بیجوں کے جوس کے ذریعے کینسر کا علاج دریافت کرلیا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے دوران یہ پایا کہ انگور کے بیج کا رس پینے سے صرف 48 گھنٹوں میں ہی نتائج آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ یونیورسٹی سے وابستہ میڈیکل فزکس اور نفسیات کے پروفیسر ڈاکٹر ہارڈن بی جانسن کے مطابق کینسر کے مرض کے حوالے سے 25 سال تک تحقیق کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ انگور کے بیج سے نکلنے والا رس کینسر کے خلاف انتہائی تیزی سے اثر کرتا ہے۔
یہ اتنا اچھا عمل ہے کہ اس کے اثرات صرف 48 گھنٹے میں ہی نظر آنا شروع ہوگئے۔