نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم میں فارم جمع کروانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

10:32 PM, 4 Apr, 2019

اسلام آباد: حکومت نے رواں ماہ نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں رواں ماہ نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ رواں ماہ کوئٹہ اور گوادر میں 1 لاکھ 10 ہزار مکانات جبکہ اسلام آباد میں چار مختلف مقامات پر 19 ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے سے متعلق تمام مسودہ قانون سازی کے لیے کابینہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ سیکرٹری منصوبے کی دیگر رسمی لوازمات آئندہ ہفتے مکمل کر لیے جائیں گے۔سیکرٹری ہاوسنگ منصوبے سے متعلق بلوچستان حکومت کے ساتھ ایم او یو سائن کرے گی۔ سیکرٹری ایم او یو کے تحت کوئٹہ 5، گواردر 55 اور فشری کالونی میں 54 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں