نوشہرہ : مردان میں خواتین کیلئے خصوصی پنک بس سروس شروع کر دی گئی ہے جس کو خواتین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے ۔ت
فصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے خواتین کے لیے خصوصی طور پر پنک بس سروس شروع کر دی ہے جس کو خواتین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے ۔
ٹرانس پشاور بورڈ کے آفیشلز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین اور بچوں کا عام پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر غیرمحفوظ تھا آئے روز شکایات ملتی تھیں لیکن اب پنک بس سروس سے خواتین اور بچے بالکل محفوظ سفر کے ذریعے منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہیں ۔
پنک بس سروس کو شہریوں کی جانب سے کافی سراہا جا رہا ہے ۔