شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے نئے مشترکہ انسٹاگرام اکاﺅنٹ میں مداحوں کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی

12:54 PM, 4 Apr, 2019

انگلینڈ:برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے نئے مشترکہ انسٹاگرام اکاﺅنٹ نے 5گھنٹے اور 45 منٹ میں مداحوں کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی جس نے ایک تیز ترین ریکارڈ بنا ڈالا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق شاہی جوڑا شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے نئے انسٹاگرام اکاﺅنٹ نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے گلوکار کینگ ڈینیئل سے یہ اعزاز چین لیا ہے جس کے رواں سال جنوری میں 11گھنٹے 36منٹ میں مداحوں کی تعداد ایک ملین تک پہنچی۔

شاہی جوڑے کا نیا انسٹاگرام اکاﺅنٹ سوزیکس رائل منگل  کو بنایا گیا جس پر پہلی پوسٹ میں ان کے اکاﺅنٹ کو شاہی جوڑے ”ڈیوک اینڈ ڈچز آف سوزیکس “ کے طور پر متعارف کرایا گیا جس کے مداحوں کی تعداد بدھ کو 2.1ملین تک جا پہنچی۔

مزیدخبریں