ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ بہت جلد عمرہ کے خواہمشندوں کے لئے نئے پیکچز متعارف کرائیگا۔ سعودی پروجیکٹ نامی ادارے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئے پیکچز کا تعارف کرتے ہوئے بتایا کہ پیکچز کو چار الیکٹرونک ویزا کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے تحت مقامی شہری اور غیر ملکی تارکین وطن سالانہ 3 سے 5 افراد کو عمرے کی دعوت دیں سکیں گے۔
اس دوران دعوت دینے والے افراد بلائے گئے افراد کی مملکت آمد سے لیکر روانگی تک انکی مکمل ذمہ داری لیں گے۔
اس کے علاوہ مقامی اور غیرملکی سال میں تین مرتبہ عمرے کی دعوت دیں سکتے ہیں جبکہ غیر ملکی اپنے انتہائی قریبی رشتہ داروں کو انفرادی یا گروپ کی شکل میں اپنی مکمل ذمہ داری پر عمرے کے لئے بلا سکیں گے۔
سعودی ائیرلائن کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر عمرہ ٹرانزٹ کر سکیں گے جبکہ فاسٹ ویزا کے تحت پانچ روز کے لئے مقیم غیر ملکی سابقہ ویزے پر دوبارہ سعودی عرب داخل ہو سکے گا۔