اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ سوشل میڈیا کی موجودگی میں کسی چینل کو بند کرنا عقلمندی نہیں ، نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو تقویت پا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کی موجودگی میں کسی چینل کو بند کرنا عقلمندی نہیں ، نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو تقویت پا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں نواز شریف پہلے سے زیادہ قوت کیساتھ اقتدار میں آئینگے ، نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو تقویت پا رہا ہے۔
نہال ہاشمی نے کہا کہ گلی کوچوں میں نواز شریف بیانیہ مقبول ہو رہا ہے ، نواز شریف مائنس کرنے کی کوشش میں وہ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گلی کوچوں میں نواز شریف بیانیہ مقبول ہورہا ہے ، جیل میں قید افراد کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا۔