آمدن سے زائد اثاثے ، امیر مقام کے خلاف الزامات کی جانچ پڑتال کا حکم

09:50 PM, 4 Apr, 2018

اسلام آباد:چیئرمین نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پر جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیرمقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پرجانچ پڑتال کا حکم دیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق رکن قومی اسمبلی مولوی امیرزمان کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور ان پر ترقیاتی فنڈز میں خرد برد اور زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

نیب اعلامیے میں مزید بتایا گیاہےکہ چیئرمین نیب نے رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمالک کاکڑ کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے جن پر ترقیاتی فنڈزمیں خرد برد کا الزام ہے۔

اس کے علاوہ ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کے خلاف سرکاری فنڈزکے غیر قانونی استعمال کے الزام میں تحقیقات کا حکم دیا گیاہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق نیب انٹیلی جنس ونگ نےایک نوسربازجمیل احمد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم ملزام جمیل احمد ڈائریکٹر نیب بن کرشہریوں کوبلیک میل کرتا تھا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

مزیدخبریں