ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی فلم انڈسڑی میں آئٹم سانگز پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے فلموں میں آئٹم سانگز پر پابندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ فلموں میں کبھی آئٹم سانگ نہیں کرنا چاہتیں کیوں کہ آئٹم سانگز صرف فحاشی کو بڑھاوا دیتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ایسی کسی چیز کا حصہ نہیں بن سکتی جو ہمارے معاشرے اور بچوں کے لیے نقصان دہ ہو کیوں کہ کل کو میری یا آپ کی بیٹی ہوگی تو کیا ہم چاہیں گے کہ اسے اس طرح کی چیزیں بنائی جائیں۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت ان چند اداکاراو¿ں میں شامل ہیں جنہوں نے بھارتی فلم نگری میں اقرباپروری کے خلاف آواز بلند کی۔ کنگنا بہترین اداکاری کے باعث بھارت میں 3 نیشنل ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں اور اس وقت ان کا شمار بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے۔