نئی دہلی : بھارتی شہری نے پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی کے خلاف زہر اگلنے پر سابق بھارتی کھلاڑی گوتھم گمبھیر کو کرارا جواب دیکر خاموش کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری نے گوتم گمبھیر کے ٹویٹ پر انہیں آئینہ دکھاتے ہوئے لکھا کہ ” کچھ سال قبل میں ایک دکان پر گیا جہاں کھلاڑیوں کے پوسٹرز بیچے جاتے تھے ،یہ دکان گمبھیر کے مطابق”ہمارے کشمیر“ میں تھی ،وہاں پر گمبھیر کا تو کوئی نام و نشان نہیں تھا لیکن آفریدی کے بے تحاشہ پوسٹرز موجود تھے“۔
Few years back, I had gone to a shop, which was selling wall posters of cricketers in a village fair in Gambhir's 'our' Kashmir - There was no Gambhir, but mostly posters were of Afridi's! https://t.co/fZyBDxgB0v
— Ashok Swain (@ashoswai) April 3, 2018
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی بربریت کے خلاف اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔جس پر گوتم گمبھیرنے ٹوئٹر پر شاہدآفریدی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ”آفریدی یو این کو ڈھونڈ رہے ہیں اور آفریدی کی ڈکشنری میں یو این انڈر 19 ہے جوکہ انکی عمر کی بھی حد ہے، میڈیا پرسکون رہے، آفریدی نو بال پر وکٹ کا جشن منارہے ہیں“