بال ٹمپرنگ سکینڈل، سٹیو سمتھ کا باپندی چیلنج نہ کرنے کا اعلان

07:09 PM, 4 Apr, 2018

سڈنی :بال ٹمپرنگ کرنے پر معطل ہونے والے  آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیو سمتھ نے  کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے لگائی گئی پابندی کو چیلنج نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں سٹیو سمتھ کاکہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے عائدپابندی قبول ہے اور وہ بال ٹمپرنگ واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے کی بات پر اب بھی قائم ہیں ،ان کی تمام تر توجہ پابندی کے خاتمے کے بعد ایک بار پھر آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے پر مرکوز ہے ۔

یاد رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے سٹیوسمتھ کوبال ٹیمپرنگ معاملے پر1سال کیلئے معطل کردیاگیاتھا جبکہ انہیں 2سال کیلئے ٹیم کی قیادت کیلئے زیرغورنہ لانےکابھی فیصلہ کیاگیاتھا۔

مزیدخبریں