کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیزکو ہوم ٹی ٹونٹی سیریزکے تیسرے میچ میں آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے اپنی تاریخ کا تیسرا کلین سوئپ مکمل کرلیا ہے ۔
یہ کرکٹ کے مختصر فارمیٹ کی تین یا زائد میچوں کی باہمی سیریزمیں زیادہ کلین سویپس کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔گرین شرٹس کے بعد اب بھارت اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں 2،2 مرتبہ حریف ٹیموں کو کلین سویپ کرنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈٰیز کیخلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کر دیا ، ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں میچز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل تحسین رہی۔
ٹی ٹوئنٹی کلین سویپس کاعالمی ریکارڈ پاکستان کے نام
06:39 PM, 4 Apr, 2018