نواز شریف کا اپنے خلاف عدالتی کارروائی ٹی وی پر دکھانے کا مطالبہ

06:22 PM, 4 Apr, 2018

فیصل آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عدالت میں پیشی کے بعد سیدھا آپ کے پاس آیا ہوں ، اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی تو نکال باہر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے فیصل آباد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بحران کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی ۔

انھوں نے کہا کہ عدالت سے سیدھا آپ کے پاس آیا ہوں ، سمندری کے بھائیو بتائو مجھے کس وجہ سے وزارت اعظمٰی سے گھر بھیج دیا گیا ، آج تک ایمانداری سے کام کیا ، میرے خلاف مقدمات جھوٹے ہیں ۔

نواز شریف نے مطالبہ کیا کہ میرے خلاف عدالتی کارروائی کو براہ راست ٹی وی پر دکھائیں قوم کو خود پتہ چل جائے گا کس بات پر مقدمہ چل رہا ہے ، مقدمہ 1962 سے چل رہا ہے جب میں سکول میں تھا۔

انھوں نے کہا کہ میں پیچھے ہٹنے والا بندہ نہیں ، مقابلہ کروں گا ، کسی ٹھیکے میں ایک روپیہ نہیں لیا۔

مزیدخبریں