الیکشن کا وقت آرہا ہے،دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوگا، مریم نواز

06:12 PM, 4 Apr, 2018

سمندری : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ  الیکشن کا وقت آرہا ہے،دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوگا , صرف ووٹ نہیں دینا بلکہ ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے.
سمندری میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اب لوگوں کا نعرہ بن چکا ہے کہ ووٹ کو عزت دو، جب جب میں یہ نعرہ سنتی ہوں تب دل خوش ہوتا ہے۔ مریم نواز نے کہا نواز شریف کوا بیٹے سے تنخواہ لینے پر نکالا گیا۔انہوں نے عوام سے وعدہ بھی لیا کہ وعدہ کرو نواز شریف کے ساتھ قدم سے قدم ملا چلو گے ۔ 
دوسری جانب مریم نواز نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے نواز شریف کیخلاف احتساب عدالت کی کاروائی بر اہ راست نشر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا احتساب عدالت کی کارروائی کو براہ راست نشر کیا جائے تا کہ سچ سامنے آ سکے۔دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ نواز شریف کے خلاف پورا مقدمہ ’واٹس ایپ ‘پر تیار ہوا جس کا کوئی ’رکارڈ‘ نہیں، واہ !
 

 
 

مزیدخبریں