سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کا معاملہ، عمران خان نے وزیراعظم کیخلاف درخواست دائر کر دی

05:12 PM, 4 Apr, 2018

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں عمران خان کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں سیاسی پارٹیوں پر ووٹوں کی خرید و فروخت کا الزام لگایا ہے ملک کے چیف ایگزیکٹو کے بیان کی اہمیت ہوتی ہے الیکشن کمیشن شاہد خاقان عباسی کے الزامات کا جائزہ لے اور کارروائی کرے۔

عمران خان نے درخواست میں وزیراعظم کے بیان کے اخباری تراشوں کو شامل کرتے ہوئے تمام دستاویزات اور شواہد پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر از خود نوٹس پر سماعت بغیر کسی کارروائی 8 مئی تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں