قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی فوج کی دہشتگردی پر خاموش نہ رہ سکے اور کہا کہ عالمی طاقتیں اس خونریزی کو روکنے کیلئے کوشش کیوں نہیں کر رہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتےشہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں حق خودارادیت اورآزادی کیلئےآواز بلند کرنےوالے معصوم کشمیریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی قوتیں اس خون ریزی کو روکنے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کررہیں۔
Appalling and worrisome situation ongoing in the Indian Occupied Kashmir.Innocents being shot down by oppressive regime to clamp voice of self determination & independence. Wonder where is the @UN & other int bodies & why aren't they making efforts to stop this bloodshed?
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 3, 2018
شاہد آفریدی کی ٹوئیٹ کی دیر تھی کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور بھارتیوں نے بوم بوم آفریدی پر تنقید شروع کردی۔
گوتم نے لکھا، شاہد آفریدی کی کشمیر اور اقوام متحدہ سے متعلق ٹوئیٹ پر کیا کہنے کو رہ جاتا ہے؟ آفریدی اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو ان کی ڈکشنری میں 'انڈر 19' کے زمرے میں آتا ہے۔ میڈیا سکون سے رہے، شاہد آفریدی نو بال پر آؤٹ کا جشن منارہے ہیں۔
Media called me for reaction on @SAfridiOfficial tweet on OUR Kashmir & @UN. What’s there to say? Afridi is only looking for @UN which in his retarded dictionary means “UNDER NINTEEN” his age bracket. Media can relax, @SAfridiOfficial is celebrating a dismissal off a no- ball!!!
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) April 3, 2018
گوتم گھمبیر کی اس ٹوئیٹ کے بعد پاکستانی بھی شاہد آفریدی کے دفاع کو آگئے، حتیٰ کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے ڈاتی اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کرکے گوتم گھمبیر اور بھارتیوں کو کرارا جواب دے ڈالا۔میجر جنرل آصف غفور نے ایک میچ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔ میجر جنرل آصف غفور نے شاہد آفریدی کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا 'برائے مہربانی اپنی آگ مقامی طور پر ہی بجھائیں، شاہد آفریدی ہمارا قومی ہیرو اور آواز ہے۔
No one can! Especially you. Please locate fire locally and read complete. @SAfridiOfficial is our national pride and voice!! https://t.co/uzEu2tNT0p
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) April 3, 2018
جواباً شاہد آفریدی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے پیغام کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایک پرانی تصویر شیئر کی، جس میں وہ بھارتی فینز اور پرچم کے ساتھ تصویر بنواتے نظر آئے۔
We respect all. And this is an example as sportsman. But when it comes to human rights we expect the same for our innocent Kashmiris. pic.twitter.com/DT5aF1wX8P
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 3, 2018
اس تصویر کے ساتھ شاہد آفریدی نے لکھا، ہم سب کی عزت کرتے ہیں اور یہ ایک کھلاڑی کی پہچان ہے لیکن جب بات انسانی حقوق کی ہو تو ہم بے گناہ کشمیریوں کے لیے بھی ویسے ہی انسانی حقوق کی امید رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر معصوم لوگوں پر گولیاں چلادیں جبکہ بعدازاں جنازوں میں شریک افراد پر بھی پیلٹ گنوں سے فائر کیے گئے، ان واقعات میں 15 سے زائد بے گناہ کشمیری شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں